ہاکی عالمی کپ | دفاعی چیمپئن بلجیئم نے کوریا کوہرا کر کر مہم کا آغاز کیا نیدرلینڈ نے ملائیشیا کوشکست دی ،چلی جدوجہد کے باوجود ہار گیا

راؤرکیلا،//یو این آئی//عالمی چیمپئن بیلجیئم نے ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں ہفتہ کو یکطرفہ مقابلے میں ایشیائی چیمپئن جنوبی کوریا کو 5-0 سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا۔کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں بیلجیئم کی جانب سے الیگزینڈر ہینڈرکس (31ویں) اور فلورنٹ اوبیل (50ویں) نے پنالٹی اسپاٹ سے گول کیے جبکہ ٹونگی کوسنز (43ویں)، سیبسٹین ڈوکیر (52ویں) اور آرتھر سلوور (58ویں) نے فیلڈ گول کئے ۔ ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد اپنے پہلے بڑے ٹورنامنٹ میں کھیلتے ہوئے بیلجیئم نے شاندار آغاز کیا، لیکن پہلے کوارٹر میں سخت مقابلہ کرنے والے کوریا نے اسے گول نہیں کرنے دیا۔کوریا کے دفاع نے دوسرے کوارٹر میں بھی بیلجیئم کو گول کا آغاز نہیں کرنے دیا، حالانکہ کورین فارورڈ لائن نے بھی گول کرنے کے کئی مواقع گنوا دئیے ۔ ہاف ٹائم تک دونوں ٹیموں کا گیند پر تقریباً برابر کا قبضہ تھا اور اسکور صفر رہا۔کوریا نے اب تک راج کرنے والے عالمی اور اولمپک چیمپئنز کو روکے رکھا تھا، لیکن بیلجیئم تیسرے کوارٹر کی سیٹی پر جارحانہ انداز میں سامنے آیا، جس نے پہلے ہی منٹ میں دو پنالٹی کارنر حاصل کیے ۔ ہینڈرکس نے دوسری پنالٹی پر گیند کو جال میں ڈال کر بیلجیئم کو ابتدائی برتری دلائی۔ادھرنیدرلینڈ نے ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 ٹورنامنٹ میں ہفتہ کے روز اپنے گروپ سی کے مقابلے میں ملائیشیا کو چار-صفر سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے ڈیز وین ڈیم (20ویں)، جِپ جانسن (24ویں)، ٹین بائنس (47ویں) اور جوریٹ کرون (60ویں) نے گول کئے ۔گزشتہ دو ورلڈ کپ مقابلوں کی رنر اپ ہالینڈ نے اپنا دبدبہ برقرار رکھتے ہوئے 64 فیصد تک گیند پر قبضہ رکھا۔ نیدرلینڈ نے چار پنالٹی کارنرحاصل کئے اور دو گول کیے جبکہ ایشیا میں دوسرے نمبر پر موجود ملائیشیا کی ٹیم تین میں سے کسی بھی پنالٹی کا فائدہ نہیں اٹھاسکی۔ نیوزی لینڈ نے ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں ہفتہ کو سیم ہیہا کے دو گول کی بدولت پول سی کے مقابلے میں چلی کو 3-1 سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا۔برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے سام لین (10ویں) اور سیم ہیہا (12ویں، 19ویں منٹ) نے گول کئے ۔ دوسرے ہاف میں چلی نے مضبوطی سے واپسی کرکے گیند پر قبضہ برقرار رکھا، حالانکہ اگناسیو کونٹراڈو (50ویں منٹ) کے علاوہ کوئی بھی اس کے لیے گول نہیں کر سکا۔چلی نے اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیلنا ایک ڈراؤنے خواب کی طرح شروع کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے ہی منٹ سے ان کے کمزور دفاع پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ چلی نیوزی لینڈ کے پہلے حملے کو روکنے میں کامیاب رہی لیکن 10ویں منٹ میں گول کرکے لین نے بلیک اسٹکس کو برتری دلادی۔چلی کی مشکلات یہاں بھی ختم نہیں ہوئیں اور ہیہا نے دو منٹ بعد ہی فیلڈ گول کے ذریعے نیوزی لینڈ کی برتری کو دگنا کردیا۔چلی کو دوسرے کوارٹر کے آغاز میں دو پنالٹی ملے۔