ہاشم قریشی کا مرحوم مقبول بٹ کو خراج عقیدت

سرینگر//محمد مقبول بٹ کی 34 ویں برسی کی مناسبت سے ڈیمو کریٹک لبریشن پارٹی کے صدر دفتر پر ایک اجلاس زیر صدارت چیئرمین ہاشم قریشی منعقد ہوا جس میں مرحوم کے مشن اور رواں جدو جہد پر سیر بحث حاصل ہوئی اور برسی کی یاد میںہفتہ شہادت کا پروگرام تشکیل دیا  گیا۔ اس موقع پر ہاشم قریشی کے ساتھ ساتھ تمام پارٹی عہدیداروں نے محمد مقبول بٹ کو خراج عقیدت ادا کیا اور یہ عہد دہرایا کہ اُن کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پر امن سیاسی جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔