ہارون کرکٹ لیگ

سرینگر//ارشاد احمد//ہارون کرکٹ لیگ سیزن 4 کے کتابچہ کی رسمِ رونمائی اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی کرکٹ ٹیموں کیگروپس کے لئے قرعہ اندازی کی تقریب کا اہتمام جمعرات ہارون میں منعقد ہوئی۔ہارون کرکٹ لیگ سیزن 4 ٹورنامنٹ میں علاقہ پھاک سے وابستہ 24 کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔تقریب کے دوران قرعہ اندازی میں 24 ٹیموں کو تین گروپوں میں یکساں طور پر تقسیم کیا گیا.(پول اے )میں اعظم جیولرز، درباغ کرکٹ کلب، شاداب کنسٹرکشنز، ماجد کنسٹرکشنز،ایم ایس سٹارز،بیبا کرکٹ کلب،الیون برادرز،  ہاروان سپر اسٹرائیکرز(پول بی)عربی جیولرز،میر سپر کنگز، بٹ کرکٹ کلب،غازی الیون،ٹیم گل جان، ونڈر بائیز،لیو گلیڈی ایٹرز، الباقی کرکٹ کلب،( پول سی)ڈار انٹرپرایئز،ٹیم سلطان، دارا ہاکس، ملہ پھاک ایونجئرس،راتھر اینڈ بابر،دارا رائلز، چندہ پورہ سمیشرز،سن شائین اسٹرائیکرز،  قرعہ اندازی تقریب میں آر پی سنگھ ایس ایچ او ہارون، پیر بلال احمد سماجی کارکن، گلزار احمد سمیت دیگر سینئر کھلاڑی موجود تھے۔