ہارون پریمیئر لیگ:لیو گلاڈیٹرس سیمی فائنل میں داخل

سرینگر //ہارون میں کھیلے جارہے ہارون پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں لیو گلاڈیٹرس نے گولڈن ڈل لیک کو 10وکٹ سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا ہے ۔اتوار کو پریمیر لیگ کے دوسرے راونڈ میںگولڈن ڈل لیک اور لیو گلاڈیٹرس کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔ گولڈن ڈل لیک نے ٹاس جیت پر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 191رن سکور کئے ۔ٹیم کی جانب سے آصف نے سب سے زیادہ 30رن سکور کئے ۔جواب میں لیو گلاڈیٹرس نے مقررہ ہدف 10.2اوور میں حاصل کر لیا۔ٹیم کی جانب سے آصف احمد نے 70رن اور پیر وسیم نے 46رن بنائے ۔آصف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔لیو گلاڈیٹرس نے ٹورنامنٹ میں چھٹی جیت درج کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا دی ہے۔