ہارون پریمیئرلیگ کادوسراایڈیشن شروع

سرینگر// تھیدریبلزاورہکڈالیون بڈگام کے درمیان مقابلے سے جمعہ کوہارون کرکٹ پرئمیر لیگ کادوسراایڈیشن چندہ پورہ میںشروع ہوا۔ٹی20ہارون پرئمیرلیگ آئی پی ایل کی طرزپرکھیلاجاتا ہے اور اس کا پہلاایڈیشن ہی ریاست میں کافی مقبول ہوا۔اس ٹورنامنٹ میں33ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ہرایک ٹیم میں لگ بھگ16کھلاڑ ی ہیں ۔اس کے علاوہ اس ٹورنامنٹ میں ریاست کے معروف کرکٹ کھلاڑی بھی شرکت کررہے ہیں جس کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ ایک کامیاب ٹورنامنٹ ہوگی۔یہ لیگ مقامی کھلاڑیوں کیلئے اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی پہلی سیڑھی ثابت ہورہا ہے ۔ٹونامنٹ میںاول آنے والی ٹیم کو دولاکھ روپے کا نقدانعام دیا جائے گا جبکہ دوسرے نمبر پرآنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے کاانعام دیا جائے گا۔اس کے علاوہ مین آف دی سیریز کیلئے عمرہ پیکیج کابندوبست کیا گیا ہے ۔ہارون پرئمیرلیگ کاپہلا میچ تھیدریبلزاورہکڈ الیون کے درمیان کھیلاگیا۔ٹاس جیتنے کے بعدتھیدریبلز نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔اس دوران ہکڈالیون نے 20اورز میں134رن بنائے جبکہ اس کے6کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔تھید الیون نے ہکڈ الیون کے ہدف کاتعاقب کیا اور کھیل کے19ویں اورمیں 5کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر نشانہ پورا کیا۔