ہارون میں پولیس کا عوامی دربار

سرینگر//پولیس اور عوام کے ساتھ عوامی رابطہ مہم کے تحت ہارون تھانہ میں مقامی شہریوں کے ساتھ تال میل بڑھانے کے سلسلے میںپولیس نے ایک دربارکا اہتمام کیا تھا ۔اس موقع پر علاقے کی سرکردہ شخصیات نے شام کے اوقات میں ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی کے بارے میں شکایات کیں۔اس موقع پر ایس ایچ او ہارون نے لاک ڈاؤن کے دوران کووڈ۔19 سے نمٹنے کی کوششوں پر ٹرانسپورٹروں کی ورکنگ باڈی کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ جب تک کوروناوائرس کا مکمل خاتمہ نہ ہوجائے تب تک سماجی دوری پر قائم رہنا چاہئے اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔پولیس افسر کی جانب سے شرکا ء کو یقین دلایا گیاکہ پولیس عوامی شکایات کے تحت ان کا ازالہ کرنے کے لئے ترجیحی طور پر حل کئے جائیں گے۔