زاہد بشیر
گول//ہارجیت الیکشن کا حصہ ہے، اس سے گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ سیاست میں میرا مقصد غریب عوام کی خدمت کرنا ہے، وہ کرتا رہوں گا۔ ان باتوں کا اظہار پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے جنرل سکریٹری حاجی امتیاز احمد شان نے حالیہ اسمبلی الیکشن کے نتائج کے بعد گول میں پہلی مرتبہ پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں اس لئے نہیں آیا کہ سٹیج پر چڑھ کر لمبی لمبی تقایر سے عوام کو مائل کرو بلکہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد صرف اور صرف غریب عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر ستائیس ہزار سے زائد لوگوں نے اپنا اعتماد دیا ہے اور میں اُمید کرتا ہوں کہ میں ان کو کبھی مایوس نہیں کروں گا میں ۔ انہوں نے کہا کہ چاہئے چھوٹے سے چھوٹا سا ورکر ہو یا کوئی بڑا لیڈر تمام کا مقصد صرف اور صرف زمینی سطح پر غریبوں کی فریاد سننا اور اُن کی مدد کرنا ہے ہا ں اگر کوئی لیڈری کرنے آیا ہے اُسے پہلے ہی سوچنا چاہئے اور اپنے راستے پر چلنا چاہئے کیونکہ امتیاز شان لیڈری کرنے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے آیا ہے ۔انہوں نے الیکشن سے متعلق کہا کہ الیکشن سیاست کا ایک حصہ ہے اور اس میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ،ا س سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور کچھ لوگوں کا غمان ہے کہ امتیا ز شان نے کافی رقم خرچ کی لیکن اللہ کا فضل ہے کہ اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑا ۔انہوں نے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک یہ بات ذہن نشین کرے کہ جو بھی ورکر اس کار واں میں شامل ہے تمام کا کام غریبوں کی مدد کرنا ہے گول بانہال میں عوامی مسائل کو اُجاگر کرنا ہے اور جہاں میری ضرورت پڑے گی میں ہر وقت دستیاب رہوں گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ ہم تعمیر و ترقی کے کام نہیں کر سکتے ہیں لیکن جن کی یہ ذمہ داری ہے اگر انہوں نے کوئی کوتاہی کی تو ہم یک آواز ہو کر اُن کے خلاف کھڑا ہو جائیں گے ۔امتیاز احمد شان نے کہا کہ ہم ہر محاذ پر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جہاں بھی عوام کو میری ضرورت ہے میں ساتھ ساتھ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جو انسان عوامی فلاح وبہبود کے لئے اس میدان میں اُترا ہو اُس کے لئے ہار جیت کوئی مقصد نہیں رکھتی ہے یہ ایک مشق ہے اور کچھ نہیں بلکہ انسان کو چاہیے کہ وہ ہار کے با وجود عوام کے کام کرے اور ہمارا مقصد ہے کہ ہم کہیں بھی ہوں بلا لحاظ مذہب و ملت غریب عوام کے لئے کام کرتے رہیں گے۔