ہائی کورٹ کی گرمائی تعطیلات 7سے 25جون تک

 سرینگر //جموں کشمیر  لداخ ہائی کورٹ میں گرمائی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔رجسٹرار جواد احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی کورٹ میں 7جون سے 25جون تک گرمائی تعطیلات ہونگی ۔اس دوران جیف جسٹس پنکچ متل کی جانب سے جاری احکامات کی رو سے چھٹیوں کے دوران اہم نوعیت کی کیسوں کی سرینگر میں جسٹس سنجیو کمار اور ونود چٹر جی کول سماعت کریں گے جبکہ جموں میں سنجے دھر اور جاوید اقبال وانی شنوائی کیا کریں گے۔