نئی دہلی//دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو اس مفاد عامہ کی عرضی کو خارج کردیا جس میں قومی راجدھانی میں سنٹرل وسٹا پروجیکٹ پر جاری تعمیرات سے متعلق سرگرمیوں پر روک لگانے کی درخواست کی گئی تھی۔چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جج جیوتی سنگھ پر مشتمل بنچ نے اس پروجیکٹ پر روک لگانے کے لئے دائر مفاد عامہ کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس پروجیکٹ پر روک نہیں لگے گی اور یہ قومی اہمیت کا حامل پروجیکٹ ہے ۔عدالت نے کہا کہ اس عرضی پر عرضی گزاروں کا ارادہ واضح نہیں ہے اور یہ صحیح ارادے سے دائر نہیں کی گئی تھی۔ اس عرضی کو خارج کیا جاتا ہے اور عرضی گزاروں پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی لگایا جاتا ہے۔
ہائی کورٹ کا سنٹرل وسٹا پروجیکٹ پر روک لگانے سے انکار
