ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن اسکیم کا ہدف

سرینگر//وادی کشمیر میں ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن اسکیم کو گائوں گائوں پہنچانے کی خاطر ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں افسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران اس اسکیم کے بارے میں سبھی اضلاع کے افسران کو رپورٹ پیش کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر بتایا کہ ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن اسکیم سے باغ مالکان کی کمائی دوگنی ہو جائے ۔ ڈائریکٹر جنرل ہارٹی کلچر اعجاز احمد بٹ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سبھی اضلاع کے چیف ہاٹی کلچر افسر نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن اسکیم کے بارے میں افسران سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوںنے کہاکہ اس اسکیم کو گائوں گائوں پہنچانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ کے پاس ہائی ڈینسٹی درختوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور متعلقہ افسران اس حوالے سے ٹارگیٹ کو وقت مقررہ کے اندرا ندر پورا کریں۔ انہوںنے کہاکہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ میٹنگ کے آخر پر ڈائریکٹر جنرل نے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔