ہائی وے پر300کلوگرام بھکی ضبط، سمگلرگرفتار

رام بن//ضلع پولیس نے منشیات مخالف مہم کے تحت 300کلوگرام بھکی ضبط کرکے ٹرک ڈرائیور کوگرفتارکرنے کادعویٰ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ہائی وے پر چہنینی ناشری ٹنل کے نزدیک ناکہ لگایا اورایس ایچ او بٹوت انسپکٹرنذیر احمدکی قیادت میں پولیس ٹیم نے ہائی وے پرگاڑیوں کی تلاشی عمل میں لائی اوراس دوران ایک ٹرک زیرنمبری HR37D-5567جوجموں کی طرف آرہاتھا کی تلاشی کے دوران اس میں سے 12 تھیلے برآمدکئے جن میں 3کوئنٹل بھکی تھی ۔پولیس نے بھکی ضبط کرکے سمگلرجس کی شناخت نذیراحمد ولد نیتوساکن بولیوال تحصیل ہرولی ضلع اونا ہماچل پردیش کے طورپرہوئی ہے کوگرفتارکرلیاہے۔پولیس نے بھکی ضبط کرکے 8/15 این ڈی پی ایس دفعہ کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس نے یہ کامیابی ایس ایس پی انیتا شرما،اے ایس پی سنجے پریہاراورڈی ایس پی ہیڈکوارٹررام بن اصغرملک کی نگرانی میں حاصل کی۔واضح رہے کہ منشیات سمگلروںکے خلاف ضلع پولیس رام بن نے سخت شکنجہ کساہواہے اورگزشتہ دنوں بھاری مقدارمیں بھکی ضبط کی تھی۔ضلع رام بن کے لوگوں نے ضلع پولیس رام بن کی منشیات مخالف مہم کے تحت کارکردگی کی ستائش کی ہے۔