ہائی سکول کنڈرہ کا درجہ بڑھانے کی مانگ

 
 ریاسی//ہائی سکول کنڈرہ ریاسی کا درجہ بڑھانے کی مانگ اور تیز ہوگئی ہے۔ہائی سکول کنڈرہ کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دلانے کیلئے پانچوں روز میں زبردست احتجاج جاری رہا ۔عوام نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ریاستی سرکار ہائی سکول کنڈرہ کا درجہ ہائرسیکنڈری نہیں کرتی تب تک یہ احتجاج جاری رہے گاجس میں گائوں کنڈرہ بھبھر پی سے عوام کے ساتھ عورتیں بچے بوڑھے بذرگ بھی شامل ہونگے۔عوام نے کہا کہ سرکار کو چاہیے جس سکول کا حق بنتا ہے فوری طور دے دیا جائے اگر ایسا نا ہوا تو احتجاج الگ رخ اختیار کر لے گا۔