ہائی سکول نرگستان ترال میں 150 طلاب کیلئے5اساتذہ تعینات

ترال//گورنمنٹ ہائی سکول نرگستان ترال میں150کے قریب طلاب کو پڑھانے کے لئے صرف5اساتذہ تعینات ہیںجبکہ ادارے میں5ماسٹر گریڈ سمیت10اساتذہ کی کرسیاں کافی مدت سے خالی پڑی ہیں ۔ادھر گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول ڈاڈسرہ ترا ل میں محکمہ تعلیم تعلیمی سیشن کے4ماہ گزرنے کے باوجود ریاضی کا لکچرر تعینات کرنے میںناکام ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ اساتذہ کی قلت کے حوالے سے چیف ایجو کیشن آفیسر پلوامہ کو تحریری طور باضابطہ آگاہ کیا گیا ہے تاہم تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ترال میں ایسے کئی سکول ہیں جہاں50بچوں کیلئے 10اساتذہ موجود ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس دادرے میں گزشتہ کئی سال سے دسویں جماعت میں شاندار نتائج برآمد ہورہے ہیں جس کے بعد اکثر لوگوں نے اپنے بچوں کا داخلہ اسی ادارے میں لیا ہے ۔ادھر گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول ڈاڈسرہ ترال میںتعلیمی سیشن کے4ماہ گزر نے کے باوجود ریاضی مضمون کیلئے لکچرر کو تعینات نہیں کیا گیا ۔اس حوالے سے متعلقہ افسران کو آگاہ بھی کیا گیا ہے تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ہائر سیکنڈری میں زیر تعلیم طالب علموںکے والدین نے کہا کہ اگر فوری طور اساتذہ کی کمی کو پورانہیں کیاگیا توہ احتجاجاً بچوں کو اجتماعی طور ان سکولوں سے نکالیں گے۔اس حوالے سے چیف ایجوکیشن آفیسرپلوامہ نے بتایا کہ چند ایک روز میں سبھی مسائل حل ہونگے ۔