ہائی سکول لام کا درجہ بڑھانے کا مطالبہ

نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے لام علاقہ کی عوام نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ گور نمنٹ ہائی سکول کا درجہ نہ بڑھائے جانے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم شدید متاثر ہورہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کے ایک وسیع علاقہ کے درمیان قائم کر دہ ہائی سکول میں کئی مڈل سکولوں کے بچے بھی مزید تعلیم حاصل کر نے کیلئے گور نمنٹ ہائی سکول لام کا ہی رجوع کرتے ہیں لیکن گزشتہ کئی برسوں سے سکول کا درجہ بڑھا کر ہائر سکینڈری کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے لیکن ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے جس کی وجہ سے کئی دیہات کی بچیوں کی اعلیٰ تعلیم متاثر ہورہی ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ ہائی سکول کے ملحقہ علاقوں میں 3مڈل سکول قائم ہیں جبکہ ٹھنڈی کسی ،پیر بڈسیر ،دڑونی گام ،گونی ،پکھرنی ،لام ودیگر علاقوں کے بچے مذکورہ سکول میں زیر تعلیم ہیں ۔علاقہ کے معززین نے بتایا کہ 20برس قبل سکول کا درجہ بڑھایا گیا تھا جس کے بعد اس جانب کوئی دھیان نہیں دیا گیا ہے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ہائی سکول کا جلداز جلد درجہ بڑھا کر ہائر سکینڈری کیا جائے تاکہ بچوں کی مشکلات کم ہو سکیں ۔