ہائی سکول دھراٹی کا درجہ بڑھانے کامطالبہ

مینڈھر//با لا کوٹ کی پنچایت دھراٹی کی عوام نے ریاستی انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ہائی سکول دھراٹی کا درجہ بڑھا کر ہائر سکینڈری سکول کیا جائے تاکہ مذکورہ سکول میں تعلیم حاصل کر نے والے بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ مذکورہ علا قہ میں ہونے والی گولہ بھاری کی وجہ سے بچے دیگر علا قوں میں جا کر تعلیم حاصل نہیں کر سکتے اور علاقہ کے بچوں کی ایک بڑی تعداد دسویں جماعت کے بعد اپنی تعلیم ترک کر نے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔انکا کہناتھاکہ ہائی اسکول دھراٹی میں 200کے لگ بھگ بچے زیر تعلیم ہیں جن کے لئے ہائیر سکینڈری اسکول کاہو نا ضروری ہے کیو نکہ مذکورہ سڑحدی علاقہ میں صرف بھروتی ہائر سکینڈری سکول قائم کیا گیا ہے جو کہ حد متارکہ کے نزدیک ہو نے کی وجہ سے بچوں کیلئے سکول میں جا کر تعلیم جاری رکھنا انتہائی مشکل ہو جا تا ہے ۔ سرپنچ دھراٹی حاجی گلسید خان نے بتایا کہ اس سے قبل بھی سکول کے درجے کو لیکر کئی بار محکمہ تعلیم کے اعلی آفیسران اور ریاستی حکومت سے رجوع کیا گیا لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ہائی سکول کا درجہ بڑھانے کیساتھ ساتھ سکول میں بنکروں کی تعمیر عمل میں لائی جائے تاکہ کسی بھی مشکل وقت میں بچوں کو محفوظ رکھا جاسکے ۔