ہائی سکول درابشالہ کے قریب قومی شاہراہ کی حالت خستہ سکولی طلاب سخت پریشان ،تعمیراتی ایجنسی سے فوری مرمت کی مانگ 

عاصف بٹ

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے علاقہ درابشالہ میں ہائی سکول کے قریب قومی شاہرہ کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے جسکے سبب سکولی طلاب کوزیادہ مشکلات پیش آرہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کشتواڑ ٹھاٹھری قومی شاہراہ پر درابشالہ کے مقام پر تعمیراتی کمپنی این ایچ آئی ڈی سی ایل سڑک کی کشادگی کا کام کررہی ہے اور اس مقام پر کیچڑ جمع رہتی ہے جسکے سبب سکولی طلباء کو بہت مشکلات پیش آرہی ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بچوں کے کپڑے و جوتے اس کیچڑ سے بھر جاتے ہیں اور وہ اسی طرح سکول جاتے ہیں،سکول و مین بازار کے قریب ڈرین بند ہونے کے سبب سارا گندہ پانی سڑک پر جمع رہتاہے جس سے سکولی طلباء کے ساتھ ساتھ راہگیروں کو بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔انھوں نے این ایچ آئی ڈی سی ایل سے فوری طور ڈرین کو صاف کرنے و سکول کے قریب سڑک کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ سکولی طلباء کومشکلات درپیش نہ ہوں۔