پونچھ// رضاکارانہ پروگراموں کے زیراہتمام موثر نوجوانوں کی شمولیت اور آؤٹ ریچ کیلئے حکومت کے خصوصی اقدام کے تحت ضلع پونچھ میں بڑے پیمانے پر آگاہی/کیرئیر کاؤنسلنگ پروگرام کا انعقاد پنچایت اجوٹ میں کیا گیا جس میں یوتھ کلبوں کے ممبران، پی آر آئیز اور مختلف مقامات پر کامیابی حاصل کرنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس میگا آگاہی پروگرام کا انعقاد ضلع انتظامیہ پونچھ نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس اور مشن یوتھ جے کے کے اشتراک سے کیا تھا۔بیداری پروگرام کے آغاز پر تمام محکموں کے ریسورس پرسنز نے شرکاء کو تفصیلی معلومات فراہم کیں۔اس کے علاوہ مشن یوتھ جے اینڈ کے کی ممکن سکیم کی کامیابی کی کہانیاں بھی پیش کی گئیں اور مذکورہ سکیم کے تحت فوائد حاصل کر کے اپنے موقف کی وضاحت کی۔اس دوران رجسٹریشن کاؤنٹر تمام لائن محکموں کی طرف سے قائم کئے گئے تھے جن پر شرکاء نے خود کو مختلف خود روزگار سکیموں کے تحت فوائد حاصل کرنے کیلئے رجسٹر کیا۔ اس دوراب منشیات کے خاتمے، خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے، سماجی آڈیٹنگ، منصوبہ بندی کے عمل، شجرکاری، منصوبہ بندی اور ترقی میں خامیوں کی نشاندہی وغیرہ پر خصوصی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرپرسن، ڈی ڈی سی ممبران، پی آر آئی کے نمائندوں اور خواتین سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران اعلان کیا گیا 23 مارچ کو ہائر سیکنڈری سکول چنڈک میں خواتین کے خلاف جرائم کے موضوع پر ایک خصوصی میگا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اور 24 تاریخ کو ضلع میں مزید کئی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
ہائی سکول اجوٹ میں میگا بیداری پروگرام کا انعقاد
