ہائی اسکول پرانی پونچھ میں کوئز مقابلے کا اہتمام

پونچھ//ڈائٹ پونچھ کی جانب سے زیر صدارت پرنسپل(DIET)  پونچھ گورنمنٹ ہائی اسکول پرانی پونچھ میں ایک کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میںضلع پونچھ کے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ۔اس مقابلہ میں ہائر سکنڈری اسکول سرنکوٹ کی ٹیم نے بہترین کار کر دگی کامظاہرہ کرتے ہوئے 66پوائنٹس سے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول جھلاس کی ٹیم نے 64 پوائنٹس حاصل کرکے دوسری پوزیشن اورگورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول بوائز مینڈھرنے 58 پوائنٹس حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو ڈائٹ پونچھ کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا۔ کوئز مقابلے میں شامل ہونے والے دیگر اسکولوں کے طلبہ و طالبات کو بھی انعام دیئے گئے ۔اس موقعہ پر ڈائٹ پرنسپل نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے کروانے کا مقصد بچوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنے دائیں اوربائیں دونوں طرف اپنے دماغ کو چلانے کی طاقت حاصل کر کے فوری فیصلہ سازی کی صلاحیت حاصل کریں۔ اس مقابلے کے دوران نظامت کے فرائض ایچ او ڈی ریاضی کستوری لعل نے انجام دیئے ۔یوگل کشور اور عاشق حسین نے ججز کے فرائض انجام دیئے۔