ہائوس بوٹ میں 70ہزارروپے کی چوری، پولیس نے اسرائیلی سیاحوں کو رقم لوٹادی

سرینگر//اسرائیل سے تعلق رکھنے والے 2سیاحوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی کہ جھیل ڈل میں ایک ہاوس بوٹ میں قیام کے دوران بیگ میں موجود 1050امریکی ڈالرس( (70ہزار روپت کو غائب پایا ۔ شکایت موصول ہونے کے بعد انچارج پولیس پوسٹ نہرو پارک سمیر احمد لون کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے اس ضمن میں تحقیقات شرو ع کی اور کئی مشتبہ افراد، ہاوس بوٹ مالک اور وہاں پر کام کر رہے ملازمین کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں طلب کیا ۔ دوران تفتیش ایک شخص نے اپنا جرم قبول کیا اور چُرائے گئے پیسے واپس کئے ۔غیر ملکی سیاحوں نے انسانیت اور مذکورہ شخص کے گھر یلو حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے اُسے معاف کیا اورپولیس اسٹیشن میں درج شکایت بھی واپس لے لی ۔ ہوٹل اونرس ایسو سی ایشن اور ہاوس بوٹ اونرس ایسو سی ایشن کو بتایا گیا کہ وہ اپنے ہوٹلوں اور ہاوس بوٹوں میں جب بھی کسی ملازم کو تعینات کریں تو اس ضمن میں پولیس کو بھی مطلع کیا جائے ۔ واضح رہے کہ ملوث شخص کو ہاوس بوٹ مالک نے بغیرکسی ویری فکیشن کے کام پر رکھاتھا۔ آخر پر سیاحوں نے جموںو کشمیر  پولیس سرینگرخاص کر نہرو پارک پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن کی مدد سے ہی وقت پر انہیں چُرائی گئی رقم واپس ملی ۔