ہائوسنگ کالونیوں کی تعمیر کیلئے سرینگر اور بڈگام میں17مقامات پر 2318کنال اراضی کی منتقلی کو منظوری

جموں//اِنتظامی کونسل نے یکم اپریل 2020ء سے 31؍ مارچ 2021 ء تک مختلف گاڑیوں پر عائد پچاس فیصد مسافر ٹیکس کی چھوٹ کو منظور ی دی۔اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی۔یہ فیصلہ کمرشل ٹرانسپورٹ کے آپریٹروں کی جائز مانگ کو پور ا کرے گا، جنہیں کووِڈ۔19 کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈائون اور پابندیوں کی وجہ سے نقصان اُٹھانا پڑا ہے ۔کمرشل گاڑیوں کے مالکان کے لئے جنہوں نے پہلے ہی مذکورہ مدت کے لئے مسافر ٹیکس کو مکمل طور پر جمع کیا ہے ۔ ان کی طرف سے اَدا کی گئی اِضافی رقم کو اگلے مالی برس میں جمع شدہ یا جمع ہونے کے مقابلے میں ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔ ادھر ایک اور فیصلے میں اِنتظامی کونسل نے سرینگر اور بڈگام اَضلاع میں 17 مقامات پر 7 گائوں میں 2,318کنال 8مرلہ زمین کی منتقلی ہائوسنگ کالونیوں کی تعمیر کیلئے مکانات و شہری ترقی محکمہ کے حق میں دینے کو منظوری دی۔ہاؤسنگ کالونی پروجیکٹ کی تعمیر جموں و کشمیر کی اِقتصادی، صنعتی، سماجی اور ثقافتی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرے گی۔ اس کے مطابق سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی( ایس ڈی اے ) اورجموںوکشمیرہاؤسنگ بورڈ (جے کے ایچ بی) کو ان پروجیکٹوں کے ڈیزائن اور دیگر طریقوں کو حتمی شکل دینے کا کام سونپا گیا ہے جس میں ان زمینوں پر سستی مکانات تیار کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔اِنتظامی کونسل نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی کنٹرول کے تحت کارپوریشنوں کو مستحکم کرنے کو بھی منظور ی دی اوراِس کے لئے مختلف نئی اَسامیاں معرض و جود میں لائی گئیں۔اِنتظامی کونسل نے پاور ٹرانسمیشن کارپوریشن لمٹیڈ ( 9) ، جے اینڈ کے پاور کارپوریشن لمٹیڈ(16) ، کشمیر پاور ڈسٹر ی بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ (18) اور جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ (21) میں مختلف سطحو ں پر 64اَسامیاں معرض وجود لانے کو منظور ی دی ۔اِن نئی معروض وجود اَسامیوں میں منیجنگ ڈائریکٹر، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ، لأ آفیسران ، ایڈمنسٹریٹیو آفیسران ، سیکرٹریز ، اکائونٹ آفیسران ، پبلک ریلیشن آفیسران وغیرہ شامل ہیں۔ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی گئی کہ وہ نئی اَسامیوں پر بھرتی کا عمل تیز کرنے کے لئے متعلقہ ریکروٹمنٹ رولز کو جلد اَز جلد مطلع کرے ۔اِنتظامی کونسل نے جموںوکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ( جے کے ٹی پی او) ، محکمہ صنعت و حرفت میں مختلف زمروں کے تحت 9 اَسامیاں معرض وجود لانے کو بھی منظور ی دی ۔ اِن اَسامیوں میں منیجنگ ڈائریکٹر، فائنانشل ایڈوائزر / سی اے او، جنرل منیجر ( جی ایم ) آپریشنز اینڈ ایڈ منسٹریشن، منیجر ( برانڈنگ اور مارکیٹنگ / ایکسپورٹس) ، کمپنی سیکرٹری ، اسسٹنٹ منیجر ( برانڈنگ اینڈ مارکیٹنگ )، اسسٹنٹ منیجر ( برآمدات ) ، اکائونٹنٹ اور پرسنل اسسٹنٹ شامل ہیں۔