ہائر سیکنڈری سکول گھٹ میں الوداعی تقریب کا اہتمام

ڈوڈہ //گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گھٹ سے فارغ ہونے والے طلاب نے سکول کے پرنسپل اور سٹاف کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔سکول کے احاطہ میں سادہ لیکن پُروقار تقریب میں سکو ل کی پرنسپل کشور سلطانہ کی قیادت میںمنعقدہ تقریب میں سکول کے سٹاف نے بھی شرکت کی۔فارغ ہونے والے ہائر اسیکنڈری پارٹ۔II کے طلاب نے منیجمنٹ اور تدریسی عملہ کا انکے ساتھ شفقت اور ہمدردی کا رویہ اپنانے پر اظہار تشکر کیا۔انہوں نے اپنے نظموں سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔پرنسپل اور سٹاف نے فارغ ہونے والے طلاب کو نیک خواہشات پیش کیںاور مستقبل میں انکی کامیابی کی دعا کی۔اساتذہ نے بھی انہیں امتحان پاس کرنے کیلئے ٹوٹکے فراہم کئے۔ اس موقعہ پر سکول کی پرنسپل نے طلاب پر تن دہی اور لگن سے محنت کرنے پر زور دیا ،تاکہ وہ آنیوالے سالانہ امتحان میں بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کریں۔