ہائر سکینڈری سکول پٹن کے طلاب مشکلات کے بھنور میں

بارہمولہ// پٹن ہائر سیکنڈری اسکول میں گزشتہ 2برسوں سے آرٹس شعبہ میں لیکچراروں کی عدم دستیابی کے باعث سے طلاب مشکلات سے دوچار ہیں۔ طلاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 برسوں سے آرٹس اسٹریم کے لئے لیکچرر تعینات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے میں 1100 طلاب زیر تعلیم ہے اور جن طلاب نے آرٹس اسٹریم میں داخلہ لیا ہے ان کو 2 مضامین کے علاہ کوئی بھی سبجیکٹ نہیں پڑھایا جارہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف طلاب بلکہ ان کے والدین بھی کافی پریشان ہیں۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلی افسران سے فوری طور پر لیکچراروں کو تعینات کرنے کی مانگ کی ہے۔ پرنسپل ہائیر سکینڈری اسکول پٹن نے اس بات کوتسلیم کیاکہ ایک سال قبل 3 اساتذہ سبکدوش ہوئے جبکہ 5 اساتذہ کا تبادلہ ہوا اور ان کی جگہ کسی کو بھی تعینات نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اساتذہ کی کمی پائی جارہی ہے اور طلاب بھی پریشان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بار بار انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کے بعد بھی یہاں پر کسی بھی استاد کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے جس کا خمیازہ طلاب کو بھگتنا پڑرہا ہے۔