ہائر سکینڈری اسکول کیلر میں مقابلہ حسن قرآت و نعت

شاہد ٹاک
 شوپیان//گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول کیلر میں بدھ کوحسن قرآت اور نعت مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔اس مقابلے میں کیلر کے تمام اسکولوں نے شرکت کی۔نعت خوانی اور قرآت کے مقابلے کا افتتاح پرنسپل نے کیا جو کہ کیلر کلسٹرکے سربراہ بھی ہیں۔تقریب کی صدارت پرنسپل ہایر سکینڈری اسکول کیلر شیخ محمد افضل نے کی جبکہ ڈاکٹر عرفان الحق نے افتتاحی کلمات سے سامعین کو نوازا۔جن اسکولوں کے طلاب نے قرآت مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ان میں بایز مڈل کیلر سے محمد سلیمان نے پہلی ، اپر پرائمری اسکول چوون سے عبدالرحمن لون نے دوسری اور گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول کیلر سے صایمہ رمضان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح سے نعت خوانی کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول کیلر سے انیسہ خورشید نے پہلی ، گورنمنٹ پرائمری اسکول گلاب ٹینگ سے طیبہ طارق نے دوسری اور اپر پرائمری اسکول مستہ پورہ سے سمرن رشید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔نعت خوانی اور قرآت مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلاب کو انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب میں کلسٹر کیلر کے بہت سے اساتذہ کے علاوہ طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے آخر پر پرنسپل ہائر اسکینڈری اسکول کیلر اور انچارج زونل ایجوکیشن افسر کیگام شیخ محمد افضل نے تمام طلاب ،اساتذہ اور دیگر شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔