سرینگر //سوموارکی پُرتشددصورتحال کے پیش نظرریاستی سرکارنے منگل کے روزسبھی یونیورسٹیاں ،کالج اورہائراسکینڈری اسکول بندرکھنے کاحکمنامہ جاری کردیا۔کشمیریونیورسٹی نے 18اپریل کولئے جانے والے سبھی امتحانات کوملتوی کردیا۔ وادی میں طلبہ کی احتجاجی لہرکادائرہ وسیع ہونے کے اندیشے کوملحوظ نظررکھتے ہوئے ریاستی سرکار نے منگل کو تمام کالج اورہائراسکینڈری اسکول بندرکھنے کی ہدایت دی ۔ صوبائی کمشنرکشمیرکے دفترسے سوموارکوبعددوپہرباضابطہ طورپرایک آرڈرجاری کیاگیا،جس میں یہ واضح کیاگیاکہ منگل کے روزپوری کشمیروادی میں سبھی کالج اورہائراسیکنڈری اسکول بندرہیں گے ۔صوبائی انتظامیہ کے مطابق وادی کشمیر میں تمام یونیو رسٹیاں بھی ایک روز کیلئے بند رہیں گی ۔ان کا کہناتھا کہ یہ فیصلہ احتیاطی اقدامات کے تحت اٹھائے گئے ۔ادھرکشمیریونیورسٹی نے 18اپریل کولئے جانے والے سبھی امتحانات کوملتوی کردیا۔