ہائرسکینڈری سکول ملوٹھی میں الیومنی میٹ کاانعقاد

 ڈوڈہ//گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول ملوٹھی بھالامیں سکول کے پرنسپل ستیہ کمارکٹوچ کی صدارت میں سکول کے سابقہ طلباء کی الومنی میٹ کاانعقادکیاگیا۔ا س موقعہ پر ملہوٹی سکول سے ہی تعلیم حاصل کرچکے  ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج یش پال کوتوال مہمان خصوصی کے طورپرموجودتھے۔اس دوران مقررین نے کہاکہ 1932 میں قائم ہوئے ملہوٹی کے  سکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والے سینکڑوں طلباء مختلف بڑے عہدوں پرخدمات انجام دے رہے ہیں اورسکول ہذاکے سابق طلباء کی الومنی میٹ کاانعقادایک خوش آئندبات ہے۔اس دوران الومنی میٹ کے اغراض ومقصدبیان کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ہمارامقصدطلباء کوبہترکیرئیرکی طرف گامزن کرناہے ۔اس موقعہ پرخیالات کااظہارکرتے ہوئے  ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج  یش پال کوتوال نے طلباء پرزوردیاکہ وہ بیک وقت مختلف کام نہ کریں بلکہ اپنی تعلیم پرتوجہ دیں تاکہ آپ بھی کسی منصب پرفائزہوکرسماج کی خدمت کرنے کے اہل بن سکیں۔اس دوران مقررین نے سکول کے پرنسپل کی طرف سے طلباء کی بہتری کیلئے کی جارہی کاوشوں کوسراہااورتعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقعہ پرپی آرمنہاس ریٹائرڈآئی جی پی نے بھی خیالات کااظہارکرتے ہوئے طلباکوکامیاب زندگی کیلئے اہم جانکاری دی۔اس دوران الومنی میٹ میںڈی ای پی اومحمدایاز اقبال مغل، آرمی کیپٹن، سینئرمیڈیکل افسر،ڈاکٹرس،ست پال منہاس (چیف انجینئرریٹائرڈ)،جے ایل کوتوال (ریٹائرڈپرنسپل)،شام لال کوتوال(پرنسپل ریٹائرڈ)،ڈاکٹروید پرکاش (سینئرمیڈیکل افسر)، تنویروانی (ایچ اوڈی ڈائٹ)، سدیش کماررینہ (ایچ اوڈی ڈائٹ)، کیپٹن کھجوریہ، اشوک کمار(ہیڈماسٹر)،مشتاق احمد(ہیڈماسٹر)،سرپنچ پنچ، چوکیدار، سابق سرپنچ حفیظ بٹ اوربزنس مین ،پرنسپل گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول بھدرواہ شبنم نجاراورعلاقہ کے دیگرپرنسپل موجودتھے۔