ہائراسکنڈری سکول لری ڈورہ بارہمولہ

بارہمولہ //زون فتح گڈھ بارہمولہ کے لری ڈورہ نارواو علاقے میں گورنمنٹ ہائراسکنڈری اسکول میں پچھلے تین سال سے پرنسپل کی کرسی خالی  ہے جس کی وجہ سے طلاب اور اُساتذ ہ کوسخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔طالب علموں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پرنسپل کو تین سال قبل تبدیل کیا گیا تاہم آج تک نئے پرنسپل کو تعینات نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ہمیں معمولی کاغذات کو دستخط کرانے کیلئے کئی کلو میٹر دور ہائر اسکنڈری اسکول فتح گڈ ھ کے پرنسپل کے پاس جانا پڑ تا ہے جس کی وجہ سے طالب علموں کو کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ۔ جبکہ یہی حال وہاں موجود اُساتذہ اور دیگر عملے کا بھی ہے ۔ایک مقامی اُستادنے بتایا کہ اسکول دس کلو میٹر دور فتح گڈھ میں موجود ہائر اسکنڈری اسکول کے پرنسپل کے زیر نگراں ہے جوکہ اُسا تذہ اور طلاب کیلئے باعث عذاب ہے ۔طلاب، اُساتذہ اور دیگر عملے نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول میں پرنسپل کو جلد از جلد تعینات کیا جائے تاکہ انہیں درپیش مشکلات سے راحت مل سکے۔