گیند مرکز کے پالے میں:عمرعبداللہ

سرینگر//عمرعبداللہ نے ڈاکٹرفاروق کے الیکشن بائیکاٹ اعلان کی تائیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اب گیندمرکزی حکومت کے پالے میں ہے کہ وہ کیافیصلہ لیتی ہے ۔پارٹی کورگروپ کے الیکشن بائیکاٹ فیصلے کی تائیدکرتے ہوئے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹرپر ایک ٹویٹ میں عمر نے تحریرکیاکہ اب یہ مرکزی سرکارپرمنحصرہے کہ وہ دفعہ35 اے کے معاملے پراپنی پوزیشن یااسٹینڈواضح کرے۔انہوں نے کہاکہ پنچایتی اورمیونسپل انتخابا ت کی آڑمیں دفعہ35Aکیس کی سماعت کوالتواء میں ڈالناکافی نہیں ۔