گیلانی کی حالت مستحکم ، افواہیں غلط : نسیم گیلانی

سرینگر//بزرگ علیحدگی پسند لیڈرسید علی شاہ گیلانی کی حالت مستحکم ہے اور ان کے حوالے سے پھیلائی گئی افواہیں غلط ہیں ۔ سابق حریت چیئرمین کے حوالے سے ان کے فرزند ڈاکٹر نسیم گیلانی نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ان کی صحت کے بارے میں جو غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ بے بنیاد ہیں ۔بزرگ لیڈر کے بارے میں افواہ پھیلائی جارہی تھی کہ ان کی حالت نازک ہے ۔