سرینگر//حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے سیاسی قیدیوں کو عید سے قبل رہا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نظربندوں کے حوالے سے انتہائی بے رحمی اور بے اعتنائی کا مظاہرہ کررہی ہے، قیدیوں کو عید کے موقع پر چھوڑنے کے بجائے تازہ پی ایس اے کے تحت جموں کی گرم ترین جیلوں میں منتقل کیا جاتا ہے اور حراست کے دوران میں بھی انہیں انتقام گیری کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔انہوںنے عید سے قبل مسرت عالم بٹ، آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ڈاکٹر غلام محمد بٹ، امیرِ حمزہ شاہ، محمد یوسف لون، میر حفیظ اللہ، محمد یوسف فلاحی، ماسٹر علی محمد، رئیس احمد میر،محمد شعبان ڈار، عبدالغنی بٹ، محمد رستم بٹ، دانش ملک، مشتاق احمد ہُرہ، عبدل احد پرہ، محمد رفیق گنائی، عبدالسبحان وانی، شکیل احمد یتو، شوکت احمد حکیم، طارق احمد گنائی، بشیر احمد بویا، عبدالمجید راتھر، محمد یوسف بٹ شیری، شکیل احمد بٹ، فاروق احمد توحیدی، بشیر احمد قریشی، حاجی غلام محمد میر، شیخ محمد رمضان، شوکت احمد، محمد امین آہنگر، عبدل حمید پرے، سرجان برکاتی، محمد شفیع وگے، مشتاق احمد کھانڈے، شوکت احمد، محمد شفیع خان، اسداللہ پرے، منظور احمد بٹ، سلمان یوسف، مفتی عبدالاحد، غلام حسن شاہ، حاکم الرحمان، منظور احمد کلو، غلام محمد تانترے، پرویز احمد کلو، عبدالخالق ریگو، عبدالعزیز گنائی، غلام حسن ملک، جاوید احمد میر، بشیر احمد بٹ، مشتاق احمد میر، محمد اشرف بیگ، محمد رمضان میر، سراج الدین، محمد صدیق، سفیر احمد لون، شوکت احمد ڈار، بشیر احمد صالح، اعجاز احمد ہرہ، جاوید احمد فلے، نذیر احمد مانتو، مفتی ندیم، محمد امین پرے، محمد امین آہنگر، امتیاز احمد، بشیر احمد صوفی اور معراج الدین نندہ سمیت تمام نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔اس دوران سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے سبھی محبوسین کی فوری رہائی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر انسانی بنیادوں پر رہائی ایک معمول کا عمل ہے اور حکام کو شقاوت قلبی سے اجتناب کرتے ہوئے خالصتاََ انسانی بنیادوں پر ان کی رہائی عمل میں لانی چاہئے ۔ایک بیان میںظفر اکبر نے کہا کہ بیرون ریاست جیلوں میں بند محبوسین سخت گرمیوں کے ایام میں بڑی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اور مختلف بیماریوں کی وجہ سے ان کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں۔
گیلانی کا محبوسین کی رہائی پر زور
