گیلانی حیدر پورہ میں ہنوز خانہ نظر بند

سرینگر// حریت (گ) چیئر مین سید علی گیلانی جو بدستور اپنے گھر میں نظربند ہیں کو کل ایک بار پھر رمضان المبارک کے مقدس ایام میں بھی نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم کیا گیا اور 2018میں ایک بار چھوڑ کر آزادی پسند رہنما کو اس اہم دینی فریضے سے زبردستی روکا گیا۔ حریت ترجمان نے انتظامیہ کی طرف سے حریت راہنما کو نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی عائد کرنے کی آمرانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی معاملات میں بدترین قسم کی مداخلت قرار دیا۔