گیتا بھارتی و دیگران کی حوصلہ افزائی کی گئی جموں میں منعقدہ مقابلوں میں راجوری کے بچوں کی نمایاں کارکردگی

عظمیٰ یاسمین

تھنہ منڈی// ضلعی ریسورس پرسن اور حکومت کے فیس بک پیج کے مواد کا جائزہ لینے والی جموں صوبہ سے گیتا بھارتی کو آج پرنسپل سیکرٹری آلوک کمار اور ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں ڈاکٹر روی شنکر شرما نے اعزاز سے نوازا۔اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ موصوفہ بہت محنتی ہے اور دوسروں کو بھی متاثر کرتی ہ ہیں جبکہ وہ بڑی لگن اور جوش و خروش کے ساتھ شانتی یاترا کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے میں مدد کی تھی۔ انہوں نے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں کے کلچرل اینڈ ایجوکیشنل سیل کے کیلنڈر پر مناسب عمل درآمد کو یقینی بنایا۔ انہوں نے ذاتی طور پر تمام مواد تخلیق کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں محکمہ سکول ایجوکیشن کے مختلف پروگراموں میں حصہ لینے کے لئے طلباء کی حوصلہ افزائی کی چاہے وہ بھاشا سنگم سرگرمیاں ہوں، اساتذہ کی طرف سے دستاویزی فلموں کی تیاری، اساتذہ کو تربیت دینا اور بہت کچھ محکمہ میں ان کے شاندار کام پر آج انہیں اعزاز سے نوازا کیونکہ اس سے قبل انہیں ڈائریکٹر سکول آف ایجوکیشن کی طرف سے بطور اختراعی ٹیچر بھی تعریفی سند سے نوازا گیا تھا۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ انچارج کلچرل اینڈ ایجوکیشنل سیل راجوری شہزاد احمد کو پرنسپل سکریٹری آلوک کمار اور ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں ڈاکٹر روی شنکر شرما نے اعزاز سے نوازا۔

 

موصوف نے ذاتی طور پر راجوری کے تمام ZICC کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں محکمہ سکول ایجوکیشن کے مختلف پروگراموں میں شرکت کے لئے طلباء کی حوصلہ افزائی کرنے کی ترغیب دی ،چاہے وہ ترنگا ریلی ہو، فٹ انڈیا موومنٹ ہو، ٹیلنٹ ہنٹ شو ہو، سنگم پروگرام کا انعقاد ہو ۔اسی طرح بی ایچ ایس ایس سندربنی کے ڈاکٹر دشنت پردیپ کو پرنسپل سکریٹری آلوک کمار اور ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں ڈاکٹر روی شنکر شرما نے ٹیچر بھون جموں میں اعزاز سے نوازا۔ وہ گیان درشن، فزکس کی لائیو کلاسز اور مربوط آن لائن آف لائن ثقافتی سرگرمیوں کے لئے فزکس کا مواد تخلیق کرنے والے ہیں ۔اس دوران ٹیچر بھون آڈیٹوریم جموں میں صوبائی سطح کے مقابلے منعقد ہوئے۔ کیلنڈر کے مطابق صوبائی سطح پر مقابلہ ہوا جس میں مختلف اضلاع کے طلباء نے حصہ لیا۔ مقابلے کے دوران سچائی، عدم تشدد اور مہاتما گاندھی کا فلسفہ کے موضوع پر تقریر، نظم کی تلاوت، مضمون نویسی، پینٹنگ اور نعرہ تحریر کا مقابلہ ہوا۔ مقابلہ میں ضلع راجوری کے تین طلباء نیصوبائی سطح پر مختلف سرگرمیوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایم ای ٹی تھنہ منڈی سے تعلق رکھنے والے ضیاء الرحمان نے نظم گوئی میں پہلی پوزیشن حاصل کی،ایچ ایس نونیال سے تعلق رکھنے والی ہرسمران کور نے سلوگن رائٹنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ایچ ایس ایس دیوک کی روشی شرما نے مضمون نویسی میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس شاندار کامیابی کے لیے یہ راجوری ضلع کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔