گہومنہاساں میں اُنّت بھارت ابھیان کے تحت سروے مہم

 جموں//جموں یونیورسٹی کے طلباءنے گہومنہاسامیں مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے اُنّت بھارت ابھیان مشن کے تحت بنیادی سروے مہم کااہتمام کیا۔اس دوران ابھیان کے کنوینر پروفیسرجسبیرسنگھ انت بھارت ابھیان کی نگرانی کررہے ہیںچونکہ مرکزی حکومت کی طرف سے ابھیان کےلئے یونیورسٹی کومنتخب کیاہے اوراس سے پہلے جموں یونیورسٹی سوگھنٹوں کاسوچھ بھارت سمرانٹرنشپ کوکامیابی کے ساتھ عملاچکاہے۔گہومنہاسامیں انّت بھارت ابھیان مشن کی مہم کے بارے میں لوگوں کوجانکاری دینے والی ٹیم وکا س پنڈتا، وویک پریہار، امیاوشوکرما، ابھی نندن، منتشاشرما، سجال مہاجن، نیہاجموال، شازیما،نیہاباگے،مہرین خان، اجول ہانڈا،جے شری سنگھ پرمشتمل تھی۔اس دوران ٹیم نے چیئرمین میونسپل کمیٹی راجندرسنگھ چب کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔اس دوران ٹیم نے ابھیان کے بارے میں چیئرمین کے ساتھ مختلف امورات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔وکاس پنڈتانے کہاکہ انت ابھیان کامقصداعلیٰ تعلیمی اداروں کورورل انڈیاکے لوگوں کے ساتھ مل کرترقیاتی چیلنجزکی نشاندہی کرنااورپائیدارترقی یقینی بناناہے۔اس دوران سروے ٹیم نے گہومنہاسامیں ہرکنبہ کی تفصیلات، تعلیمی صورتحال، صحت مشکلات، زراعتی اراضی ، ڈرینج نظام ،بیت الخلاء،آدھارکارڈ ،بنک کھاتے ،پنشن ،پانے کے ذرائع اورمویشیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس دوران بتایاگیاکہ جواعدادوشمارجمع ہوں گے توانہیں وزارت ترقی انسانی وسائل کی طرف سے ویب سائٹ پراپ لوڈہوں گے۔