گھٹ میں ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد

 ڈوڈہ //ضلع کے بلاک گھٹ کے محکمہ صحت کے اہتمام سے جمعہ کے روز ضلع ہیڈ کوارٹر پر ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کو جی ایچ ایس ایس بائز ڈوڈہ سے سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر مشتاق احمد شان نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقعہ پر بی ایم او گھٹ ڈاکٹر محمد فرید بٹ، ڈی ای پی او ڈوڈہ ایاز مغل، پرنسپل ایچ ایس ایس بائز ڈوڈہ تنویر وانی ،ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرافتخار احمد، زیڈ ای او ڈوڈہ خورشید شیخ، ڈاکٹر ناصر مسعود اندرابی،انچارج پرنسپل اے این ایم ٹی سکول ڈوڈہ ایاز بٹ،ہیلتھ ایجوکیٹر محمد شفیع یتو، اور بی ایم ای او این ایچ ایم یونٹ گھٹ مشعود لطیف زرگر بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ریلی میں سکولی طلاب ، اساتذہ اور محکمہ صحت کے سٹاف کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی۔ریلی میں خسرہ کی بیماری کے متعلق نعرے تحریر کئے گئے تھے۔ریلی قصبہ کے بازاروں سے ہوتے ہوئے جی ایچ ایس ایس ڈوڈہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقعہ پر سی ایم او ڈوڈہ نے اپنے خطاب میں پروگرام کی نمایاں خصوصیات کو اجا گر کیا اور کہا کہ خسرہ سے سنگین خطرات لاحق ہوتے ہیں اور یہاں تک کہ موت بھی ہوتی ہے جبکہ Rubella  ایک وائرل انفیکشن ہوتا ہے، جس سے متعدد پیدائشی نقص پیدا ہوسکتے ہیں جیسی کہ اسقاط حمل وغیرہ۔بی ایم او گھٹ نے اس موقعہ پر محفوظ رہنے کے لئے مناسب اقدام اور رہنما خطوط اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔پرنسپل جی ایچ ایس ایس بائز ڈوڈہ تنویر احمد نے اپنے خطاب میںکہا کہ محکمہ تعلیم آنے والی مہم میںمعاونت کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے اور ہم ہر ایک طلاب علم کو اس بیماری کے خلاف ٹیکہ لگانے میں پورا تعاون دیں گے۔دریں اثنا ، اسی نوعیت کے بیداری کیمپ بلاک ہیڈ کوارٹر گھٹ میں بھی منعقد کیا گیا ،جس میں  مختلف سکولوں کے ہزاروں طلاب اور گھٹ علاقہ کے نیم طبی عملے نے بھی شرکت کی۔