گھمبیر مغلاں سڑک کی حالت بدسے بدتر

منجاکوٹ//منجاکوٹ سے گھمبیر مغلاں کو جانے والی سڑک ہمیشہ سے خستہ حالت کا شکار رہی ہے تاہم حالیہ بارشوں نے اسے بدسے بدتر بنادیاہے ۔سڑک کی اس حالت کو دیکھ کر مقامی لوگوں میں متعلقہ حکام کے تئیں سخت غم وغصہ پایاجارہاہے ۔مقامی عوام کاکہناہے کہ سڑک کی اس حالت کے بارے میں متعلقہ حکام سے بارہا کہاگیا تاہم کہیں سے ان کی سنوائی نہ ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں کے بعد سڑک کی حالت اس قدر خراب ہوگئی ہے کہ اس پر گاڑیاں بھی چلاپانا مشکل ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ روڈ پر کسی بھی وقت کوئی خونی حادثہ رونما ہوسکتا ہے جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ فوری طور پر اس سڑک کی مرمت کرکے اس پر تارکول بچھایاجائے اور اسے اس طرح سے بے حسی کا شکار نہ بنایاجائے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے ذاتی مداخلت کرکے متعلقہ حکام کی ضروری ہدایات جاری کرنے کی اپیل کی ۔