گھمبیر مغلاں سڑک خستہ حالی کاشکار، سفروبال جان،حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا

راجوری //منجاکوٹ کے گھمبیر مغلاں علاقہ میں سڑک کی خستہ حالی کے سبب گزشتہ روزایک سڑک حادثہ رونماہوتے ہوتے رہ گیا۔تفصیلات کے مطابق گھمبیر مغلاں سڑک کی خستہ حال سڑک پرایک گاڑی نالی میں جاگری تاہم کسی مسافرکونقصان نہیں پہنچااوربڑاحادثہ پیش آتے آتے ٹل گیا۔اس سلسلے میں انجینئر شہزاد چوہدری،شاہد مغل،عاقب چوہدری اور تنویر مغل نے بتایا کہ اس سے قبل کئی بار اعلی احکام کوسڑک کی خستہ حالی کے بارے میں آگاہ کیاگیاہے اوربتایاگیاہے کہ سڑک کی حالت نہایت خستہ ہے جس پر گاڑیوں کا چلنا خطرے سے خالی نہیں ہے لیکن اس کے باوجودسڑک کی مرمت نہیں کرائی گئی ۔اس سلسلے میں لوگوں کا کہناہے کہ الیکشن آنے پر تمام پارٹیاں بڑے بڑے دعوے کرکے سبز باغ دکھانے کی کوشش کرتی ہیں مگر الیکشن کے بعد وہ تمام تر وعدے کھوکھلے ثابت ہوتے ہیں۔لوگوں نے کہا کہ اگر اس سڑک کی مرمت کا کام جلد سے جلد شروع نہ کیا گیا تو ہمیں الیکشن بائیکاٹ کرنا پڑے گا۔منجاکوٹ کے دہری رلیوٹ علاقہ میں ایک بس اورویگنارگاڑی کے مابین ٹکرہوگئی البتہ تمام مسافرمحفوظ رہے البتہ مالی نقصان کی اطلاع ہے۔بتایاجاتاہے کہ بس زیر نمبر JK02CE 8879 جو جموں سے پونچھ کی طرف جارہی تھی اچانک دوسری جانب سے آرہی ویگنار گاڑی JK12 5874 کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں تمام لوگ محفوظ رہے ۔