گھر کوٹ اوڑی میں آگ ، رہائشی مکان خاکستر

اوڑی// سرحدی قصبہ اوڑی کے گھر کوٹ نامی گائوں میں اتوار کو آگ کی ایک واردات میں عبدالرشید چیچی کا دومنزلہ رہاشی مکان خاکستر ہوا۔بتایا جاتا ہے کہ مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی اور چند منٹوں میں پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کی بھرپور کوششوں کے باوجود بھی رہائشی مکان کو بچایا نہ جا سکا۔