گھر سے فرار خاتون جموں ریلوے سٹیشن سے گرفتار

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گائوں ترچھل کی ایک شادی شدہ خاتون جس کے لاپتہ ہونے کے سلسلہ میں پولیس تھانہ منڈی میں شکایت درج کی گئی تھی۔لڑکی کی شناخت رخسانہ کوثر زوجہ محمد جاوید عمر19سال کے طور پر کی گئی تھی ۔پولیس نے اس سلسلہ میں کاروائی کرتے ہوئے ڈی ڈی نمبر29مورخہ13اگست 2021کو ایف آئی آرنمبر170/2021زیر دفعہ 366/109آئی پی سی کے تحت کیس درج کر کے کاروائی شروع کر دی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس نے فوری کاروائی شروع کر کے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ۔ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار کی ہدایت پر ڈی وائی ایس پی ہیڈ کواٹر نواز احمد کی نگرانی میں پولیس نے لڑکی کے لاپتہ ہونے کی شکایت کے چند ہی روز بعد جموں ریلوے اسٹیشن سے 19 سال کی لڑکی کواغوا کارکے ساتھ گرفتار کیا ۔ پولیس کے مطابق جس لڑکے کے ساتھ شادی شدہ لڑکی کو گرفتار کی گیا اس کا نام شبیر احمد ولد منیر حسین قوم شیخ ساکن موڑھا بچھائی ہے۔اس سلسلہ میں پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔