گھریلو گیس سلنڈر پھرمہنگا | ڈیڑھ ماہ میں دوسری بار اضافہ

نیوز ڈیسک
 نئی دہلی //گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیڑھ ماہ کے دوران یہ دوسرا اضافہ ہے۔دلی میں اب رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 999.50 روپے ہوگئی ہے۔کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے کے بمشکل ایک ہفتہ بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت  50 تک بڑھ گئی ہے۔ گھریلو یا کھانا پکانے کے گیس سلنڈر کے نرخوں میں آخری بار اس سال مارچ میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اُس وقت بھی 50 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔سنیچر کے روز قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی، گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں 100 روپے تک بڑھ گئی ہے۔5 کلو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت فی الحال 655 روپے ہے۔