’گھریلو تشدد قانون ‘

 بانڈی پورہ اور گاندربل میں ضلعی لیگل سروسز اتھارٹی کے کیمپ

 
گاندربل+بانڈی پورہ // گاندربل اور بانڈی پورہ میں گھریلو تشدد ایکٹ پر ایک زورہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کے چیئرپرسن پرنسپل اینڈ سیشن جج بانڈی پورہ محمد ابراہیم وانی کی ہدایت پرسروسز اتھارٹی کے سیکرٹری وسب جج فاریقہ نذیر نے ضلع انتظامیہ کی اشتراک سے منی سیکٹریٹ بانڈی پورہ میں گھریلو تشدد ایکٹ کے عنوان ایک جانکاری تقریب انعقاد کیا ، جس میں محکمہ تعلیم، سماجی بہبود ،آئی سی ڈی ایس، مہیلا شکتی کے علاوہ آنگن واڑی ورکروں و ہیلپروں سمیت دیگر ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سب جج فاریقہ نذیر نے جانکاری تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے گھریلو تشدد کے متعلق قانونی امداد کی تفصیل سے روشنی ڈالی اور خواتین کو بااختیار بنانے اور انصاف فراہم کرنے کے متعلق لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔تقریب میں دیکر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اُدھرڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے بھی گھریلو تشدد ایکٹ پر قانونی بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا۔جس میں سکریٹری ضلع لیگل سروس اتھارٹی گاندربل، ضلع چائلڈ پروٹیکشن آفیسر گاندربل، پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس گاندربل، اساتذہ، آگن واڑی کارکنان اور آشا ورکروں نے شرکت کی۔پروگرام کے دوران ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس گاندربل، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر گاندربل اور ایڈوکیٹ محترمہ سبرینا فیاض نے اس موقع پر خطاب کیا اور گھریلو تشدد، عدم تحفظ کے کردار، تحفظ کے احکامات، رہائشی احکامات، مالی امداد وغیرہ سے متعلق مسائل پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر گھریلو تشدد ایکٹ 2005 کا احاطہ کیا گیا ۔ بنیادی توجہ گھریلو تشدد ایکٹ میں فراہم کردہ تحفظ اور ازالے کے طریقہ کار کے بارے میں خواتین کو مفصل تفصیلات فراہم کی گئی۔ پروگرام کے بعد سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی گاندربل نے بھی شرکا ء کے ساتھ بات چیت کی اور خواتین سے متعلق مختلف مسائل اور ان پر قابو پانے کے لیے فراہم کئے گئے قانون اقدامات کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔