گھروں سے نکلنے والا ٹھوس فضلہ

سرینگر //مونسپل حکام سرینگر نے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ گھروں سے نکلنے والے ٹھوس فضلہ کو ڈسٹ بنوں میں ڈالیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے ۔ محکمہ کے مطابق گھروں سے نکلنے والا ٹھوس فضلہ کو سرراہ ڈالنے سے نہ صرف گندگی پھیل رہی ہے بلکہ گھروں کے قریب نالیوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے سے ڈرنیج سسٹم بند ہو جاتے ہیں اور پھر لوگوں کو ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔محکمہ کے کمشنر پیر زادہ حفیظ اللہ نے لوگوں سے مودبانہ گزارش کی ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ کو گھروں سے باہر کھلی جگہوں پر نہ پھینکیں بلکہ ڈسٹ بن میں ڈالیں ۔انہوں نے کہا کہ کئی شہری کوڑاکرکٹ کو گھروں کے باہر نالیوں میں ڈال دیتے ہیں جس سے ڈرنیج سسٹم ناکارہ ہو جاتا ہے اور پھر لوگوں کو ہی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ مونسپل کمیٹی کے ملازمین کے ساتھ تعاون کریں ۔