جموں//سب ڈویژنل مجسٹریٹ نارتھ جموں محمدالیاس خان نے تحصیل بھلوال کے علاقہ گھروٹہ سوبکا میں عوام کودرپیش مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کیلئے کیمپ کاانعقاد کیاگیا ۔اس دوران کیمپ میں ایس ڈی ایم نارتھ جموں محمدالیاس خان نے مسائل کاجائزہ لیا۔ تحصیلدار بھلوال کے علاوہ صحت عامہ، تعمیرات عامہ، بجلی،دیہی ترقی ، پی ایچ ای، زیڈای او اوربلاک میڈیکل افسرڈاکٹرمنظورحسین بھی اس موقعہ پرموجودتھے۔اس دوران گھروٹہ ،رانجن وملحقہ دیہات کے لوگوں نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ محمدالیاس خان کواپنے مسائل سے آگاہ کیا۔جن میں پینے کے پانی اوربجلی کی قلت، سڑکوں کی خستہ حالی، بجلی کی تاروں کی خستہ حالی کے بارے میں جانکاری دی۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے عوامی مسائل کوغورسے سنااورلوگوں کومرحلہ وار طورپران کے ازالہ کایقین دلایا۔اس کے علاوہ کیمپ میں دومیرج سرٹیفکیٹ ، 14 انکم سرٹیفکیٹ، 3 انتقالات، 4 کیٹگری سرٹیفکیٹ بھی جاری کئے گئے جس کیلئے لوگوں نے ایس ڈی ایم الیاس خان کاشکریہ اداکیا۔
گھروٹہ میں عوامی مسائل ازالہ کیمپ کاانعقاد
