گگن گیر سونہ مرگ میں سیاحوں کا بھاری رش،سہولیات کا فقدان

کنگن//سونہ مرگ کے گگن گےر علاقے مےں سےاح بھاری تعدادمیںلطف اندوز ہورہے ہےں۔اس دوران سےاحتی شعبے سے وابستہ لوگوں کو کہنا ہے کہ سال 2017مےں اگر چہ سےاحوں کی تعداد مےں کافی کمی دےکھنے کو ملی تاہم نئے سال کا آغاز شروع ہونے سے قبل ہی سےاحوں کی تعداد مےں اضافہ دےکھنے کو مل رہا ہے ۔ غلام رسول نامی اےک مرکبان نے کہاکہ اگر حالات بہتر رہے تو امےد ہے کہ زےادہ سے زےادہ سےاح وادی وارد ہونگے جس سے نہ صرف محکمہ سےاحت کو آمدنی حاصل ہوگی بلکہ سےاحت سے وابستہ لوگوں کو بھی روزگار حاصل ہونے مےں مدد ملے گی۔ دہلی سے آئے ہوئے ایک سےاح وےنود کمار نے بتاےا کہ وہ ےہاں کے قدرتی نظاروں کو دےکھ کر بے حد متاثر ہوا ۔ انہوں نے بتاےا کہ اگر چہ محکمہ سےاحت نے وادی کے ہر اےک سےاحتی مقام پر سےاحوں کے لئے بےشتر سہولےات دستےاب رکھی ہےں لےکن یہاں(گگن گےر) کھانے پےنے کی سہولےات دستےاب نہےں ہیں جس کی وجہ سے پریشانی ہورہی ہے ۔