گگر سولہ ڈیڑھ ماہ سے گھپ اندھیرے میں

گول//علاقہ گگر سولہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے مکمل طور پر گھپ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے جس وجہ سے یہاں کی عوام شدید پریشانیوں سے دوچار ہیں۔ محکمہ بجلی کا دعویٰ ہے کہ وہ ہر علاقے کو بہتر بجلی کی سپلائی فراہم کرتا ہے لیکن زمینی سطح پر اس کا حال برا ہے ۔ جہاں گگر سولہ علاقہ ڈیڑھ ماہ سے گھپ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے وہیں پورے سب ڈویژن میں بادلوں کے ساتھ ہی بجلی بھی چلی جاتی ہے اور محکمہ کو ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے ۔ ضلع انتظامیہ کی میٹنگوں میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سب ڈویژن گول میں بہتر بجلی سپلائی کی بہتر صورتحال ہے لیکن زمینی سطح پر عوام سخت پریشان ہے۔ علاقہ گگر سولہ کے لوگ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے مکمل طور پر گھپ اندھیرے میں ہیں ۔ اگر چہ دو ہفتے قبل پی ڈی ڈی کے جے ای سے بھی بات کی تھی جنہوں نے ایک دو دن کے اندر اندر بجلی کی سپلائی بحال کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن ابھی تک علاقہ میں بجلی کی سپلائی کو بحال نہیں کیا ہے ۔ لوگوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد علاقہ گگر سولہ میں بجلی کی سپلائی کو بحال کر دیا جائے تا کہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔