جموں //فوج کی جانب سے یوتھ ایمپلائمنٹ گائیڈنس نوڈ(YEGN) گگریال،اکھنور میں ایک ترغیبی لیکچر کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحصیل کھوڑ کے سرحدی علاقوں کے 43 طلاب نے شرکت کی،جن کی فوج نے شناخت کی تھی اور انہیں انڈین آرمڈ فورسز میں جوائن کرنے کی ترغیب دی۔تبادلہ خیال سے نوجوانوں میں جوش و خروش دکھائی دیا اور فوج انکے کئیرئیر کی من پسند ترجیح ہے۔YEGN ،گگریال موضع سینتھ میں پوری طرح سے لیس بھرتی تربیتی مرکز ہے،جس میں تمام مطلوبہ جانکاری،کتابیں اور کمپیوٹرہے۔اس گائیڈنس سے علاقہ کے نوجوانوں کو اپنے مستقبل کو سمت دینے میں مدد ملے گی۔مقامی آبادی نے فوج کی جانب خطہ کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے ایسی کاروائیوں کی ستائش کی ہے۔