گپکار سرینگر میں تیندے کا بچہ

 سرینگر +کنگن //گپکار روڑسرینگر میںتیندوے کا بچہ اور گاندربل میں ریچھ تیز رفتار گاڑیوں کے ٹکر سے ہلاک ہوئے۔ گپکار روڑ پر جمعرات کی صبح سڑک کے کنارے ایک تیندوے کے ایک بچے کی لاش پائی گئی۔ ریجنل وائلڈ لائف وارڈن کشمیر راشد نقاش کاکہناہے کہ تیندوے کے بچے کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوا۔ انہوںنے کہاکہ حادثہ کی مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ ادھر کنگن میں دوران شب ایک بھاری بھر کم ریچھ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوا جبکہ گپکار روڑ سرینگر میں ایک تیندے کا بچہ مردہ پایا گیا۔ کچپارہ کنگن میں ریچھ کی خون آلودلاش کے بارے میں محکمہ جنگلی حیات کو مطلع کیا گیا جنہوں نے لاش کو اپنی تحویل میں لیا۔ ریجنل وائلڈ لائف وارڈن کشمیر راشد نقاش نے کہا کہ ریچھ کو پوسٹ مارٹم کیلئے داچھی گام منتقل کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ وہی ریچھ ہے جس نے کچھ روز قبل پاور ہاوس کنگن کے نزدیک ایک خاتون پر حملہ کرکے اس کو زخمی کردیا تھا۔انکا کہنا تھا کہ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ ریچھ کسی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوا ۔