گپکار روڑ سرینگر پر سی آر پی ایف گاڑی میں آگ نمودار،کوئی جانی نقصان نہیں

سرینگر//سرینگر کے گپکار روڑ پر سنیچر کو سی آر پی ایف کی ایک ایمبیسڈر کار میں اچانک آگ نمودار ہوئی تاہم اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سی آر پی ایف کے ترجمان اوم پراکاش تیواری کے مطابق گاڑی میں کوئی نقص پیدا ہونے کے بعد اس میں آگ لگ گئی جس پر فوری طور قابو پایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس واردات میں کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ ایمبیسیڈر کار کا تعلق انسپکٹر جنرل سی آر پی ایف کے دفتر سے ہے اور وہ ہوٹل للت کے نزدیک پار کی گئی تھی جب اُس میں آگ لگ گئی۔