گپکار الائنس ایک مضبوط اتحاد :چودھری رمضان | نیشنل کانفرنس عوام کی عزت و وقار کیلئے قربانی دینے کیلئے تیار

کپوارہ//نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر چودھری محمد رمضان نے کہا ہے کہ گپکار اتحاد ایک مضبوط اتحاد ہے اور نیشنل کانفرنس جمو ں و کشمیر کے عوام کی عز ت اور وقار کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کے لئے تیار ہے ۔چودھری محمد رمضان نے اتوار کو ہندوارہ کے مختلف مقامات پر ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابی جلسوں سے خطاب کیا ۔انہوںنے کہا کہ لوگ گپکار الائنس نے امیدوارو ں کو کامیاب بنائیں تاکہ اس الائنس میں شامل تمام سیاسی پارٹیا ں مل کر جمو ں و کشمیر کے لوگو ں کے چھینے گئے حقوق کے بحال کرنے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں ۔انہوںنے ماگام ہندوارہ میں ایک جلسہ سے خطاب کے دوران کہا کہ گپکار اتحاد کو عوام کی جانب سے پورا منڈیٹ حاصل ہے اور لوگو ں کو چایئے کہ الائنس کے امیدوارو ں کو کامیاب بنا یا جائے ۔انہو ں نے کہا کہ گپکار الائنس کی مضبوطی نے ان جماعتو ں کو بوکھلا ہٹ کا شکار کیا جو اس الائنس کے خلاف ہیں جبکہ نیشنل کانفرنس سے وابستہ ہر ایک فرد گپکار الائنس کی بھر پور تائد اور حمایت کرتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ گپکار الائنس نے ایڈوکیٹ ظہور احمد کو منڈیٹ دیا ہے اور لوگو ں کو چایئے کہ وہ مل جل کر اس امیدوار کو کامیاب بنائیں۔