گُذشتہ ایک سال سے مفرور پولیس کے شکنجہ میں

رام بن //پولیس نے گذشتہ ایک سال سے مفرو ر چلے آرہے ایک شخض کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق پولیس نے نظام دین ولد اسد اللہ سکنہ دلوا تحصیل گول کو گذشتہ روز گرفتار کیا ہے جو کہ گُذشتہ ایک سال سے پولیس کی گرفت سے بھاگ رہا تھا ۔مبینہ ملزم پولیس اسٹیشن دھرم کنڈ میں ایف آئی آر نمبر 24/8/17  زیر دفعہ 376/363/342/109 آر پی سی میں مبینہ ملزم ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہایس ایس پی رام بن انیتا شرما نے اپنا چارج سنبھلانے کے فوراً بعد نے پولیس اہلکاروںکو متعدد معاملات اور مفرور اشخاض کے خلاف سنیگن کاروائی کرنے کے واضع ہدایت دئے ہیں۔ا یس ایچ او دھرم کنڈ اجیت سنگھ کی کاوشیں رنگ لائی ہیں جنھوں نے ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر رام بن اصغر ملک اور ایڈیشنل ایس پی رام بن سنجے پریہار کی نگرانی  اور ایس ایس پی انیتا شرما کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے مفرور شخض کو گرفتار کیا ۔