گوگجی پتھری میں کار کو حادثہ،2ہلاک

بڈگام//بڈگام کے علاقہ چاڈورہ سے ملحقہ گوگجی پتھری میں جمعہ کی دوپہر آلٹو گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔پولیس کے اعلی حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ جمعہ کو دوپہر کے بعد گوگجہ پتھری سے بغیر نمبر کی آلٹو گاڑی چاڈورہ کی جانب رواں دواں تھی کہ وانگواس کے علاقہ میں گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک سے لڑھک کر کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں دو افراد جن کی شناخت پرویز احمد کھٹانہ ولد سیف الدین ساکنہ کستوار چاڈورہ، فیاض احمد حجام ولد عمرالدین ساکنہ گوگجی پتھری چاڈورہ بڈگام موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی لوازمات مکمل کرکے کیس زیر نمبر 186/2021 درج کرکے نعشوں کو لواحقین کے سپرد کردیا۔