گوٹریس نے کابل میں مسجد پر ہوئے حملے کی مذمت کی

یو این آئی
اقوام متحدہ//اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خلیفہ صاحب مسجد پر ہوئیحملے کی مذمت کی ہے جس میں مبینہ طور پر کم از کم 10 افراد مارے گئے تھے۔مسٹر گوٹیرس کے نائب ترجمان فرحان حق نے ہفتے کے روز کہا’’ سیکرٹری جنرل نے جمعہ کی نماز کے دوران مغربی کابل میں خلیفہ صاحب مسجد پر ہونے والے مہلک حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ کے تیئں تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ‘‘۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے مطابق جمعہ کو ہونے والے دھماکے سے مسجد کی چھت ٹوٹ کر نمازیوں پر گرگئی، افغانستان میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر کے نائب خصوصی نمائندے رمیز الکابروف نے جمعے کو بتایا کہ دھماکے میں مبینہ طور پر کم از کم 10 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ریاست کے فائر سروسز حکام نے اتوار کے روز کہا کہ پورے علاقے میں تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے مشرق میں لاس ویگاس اور جنوب  میں گیلیناس کینین تک پھیل گئی۔ ہوا کی وجہ سے آگ زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس سے لوگوں کو نکالنیاور سڑکوں کو بند کرنے میں کئی تبدیلیاں کرنی پڑی۔ یہ صورتحال آج بھی برقرار رہے گی۔